پی سی بی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے لیے ابتدائی اسکواڈ آئی سی سی کو بھجوا دیا
کراچی – پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے لیے ابتدائی 15 رکنی اسکواڈ اور ریزرو کھلاڑیوں کے نام انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو بھجوا دیے ہیں۔
ذرائع کے مطابق پی سی بی نے ابتدائی ناموں کی ڈیڈ لائن کے مطابق آئی سی سی کو اسکواڈ بھجوایا ہے۔ پی سی بی 31 جنوری 2026 تک بغیر آئی سی سی کی اجازت کے اسکواڈ میں تبدیلی کر سکتا ہے، اس کے بعد کسی بھی تبدیلی کے لیے آئی سی سی کی ٹیکنیکل کمیٹی سے منظوری ضروری ہوگی۔
ابتدائی اسکواڈ میں موجود کھلاڑیوں میں بابر اعظم، شاہین آفریدی اور حارث رؤف کے نام شامل ہیں۔ پی سی بی نے یہ اسکواڈ سری لنکا کے خلاف شیڈول دورہ کے بعد مکمل کرنے اور حتمی ٹیم کے اعلان سے قبل کھلاڑیوں کی پرفارمنس کا جائزہ لینے کا ارادہ رکھا ہے۔
دورۂ سری لنکا کے لیے اسکواڈ میں شامل کھلاڑی:
-
کپتان: سلمان علی آغا
-
کھلاڑی: عبدالصمد، ابرار احمد، فہیم اشرف، فخر زمان، خواجہ محمد نافع، محمد نواز
-
دیگر شامل کھلاڑی: محمد سلمان مرزا، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ، صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، شاداب خان، عثمان خان، عثمان طارق
واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 7 فروری سے بھارت اور سری لنکا میں شروع ہو رہا ہے۔ پاکستان اپنے تمام میچز سری لنکا میں کھیلے گا، اور سیمی فائنل یا فائنل میں پہنچنے کی صورت میں یہ میچز بھی سری لنکا میں ہوں گے۔