قومی ٹیسٹ کرکٹر امام الحق کے ہاں بیٹی کی پیدائش

قومی ٹیسٹ کرکٹر امام الحق کے ہاں بیٹی کی پیدائش

لاہور – پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر امام الحق کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے، جس کی خوشخبری انہوں نے سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کی۔

امام الحق نے اپنے پیغام میں کہا،
"الحمدللہ! مجھے اپنی بیٹی کی آمد کا اعلان کرتے ہوئے بے حد خوشی محسوس ہو رہی ہے۔ ہم نے اپنی بیٹی کا نام ’انارا حق‘ رکھا ہے، جس کا مطلب ’روشنی کی کرن‘ ہے، اور وہ واقعی ہماری زندگی کی روشنی بن کر آئی ہے۔ ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔”

بیٹی کی پیدائش کی خبر سامنے آتے ہی مداحوں، ساتھی کرکٹرز اور کھیلوں سے وابستہ معروف شخصیات کی جانب سے امام الحق کو مبارک باد اور نیک تمناؤں کا سلسلہ جاری ہے۔
سوشل میڈیا پر شائقین کرکٹ نے بھی قومی کھلاڑی کے لیے خوشی اور دعاؤں کا اظہار کیا ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے