آسٹریلوی ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان ایلیسا ہیلی کی ریٹائرمنٹ کا اعلان

آسٹریلوی ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان ایلیسا ہیلی کی ریٹائرمنٹ کا اعلان

سڈنی: آسٹریلیا ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان اور مایہ ناز وکٹ کیپر بیٹر ایلیسا ہیلی نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔

کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق ایلیسا ہیلی بھارت کے خلاف آئندہ ہوم سیریز کے بعد تمام فارمیٹس سے ریٹائر ہو جائیں گی۔ 35 سالہ ایلیسا ہیلی نے 2010 میں آسٹریلیا کے لیے بین الاقوامی کیریئر کا آغاز کیا اور طویل عرصے تک ٹیم کی ریڑھ کی ہڈی بنی رہیں۔

ایلیسا ہیلی نے اپنے شاندار کیریئر کے دوران 295 بین الاقوامی میچز میں 7 ہزار سے زائد رنز اسکور کیے، جبکہ وکٹوں کے پیچھے 275 آؤٹس کر کے اپنی غیر معمولی فیلڈنگ اور وکٹ کیپنگ صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔

وہ 2023 میں آسٹریلوی ویمن ٹیم کی فل ٹائم کپتان مقرر ہوئیں اور اپنے کیریئر کے دوران 8 آئی سی سی ورلڈ کپ ٹائٹلز جیتنے والی ٹیموں کا حصہ رہیں، جو ان کی کامیاب اور تاریخی کرکٹ زندگی کا واضح ثبوت ہے۔

ایلیسا ہیلی نے ریٹائرمنٹ کے اعلان پر کہا کہ وہ ملے جلے جذبات کے ساتھ بھارت کے خلاف سیریز کے بعد کرکٹ کو خیرباد کہہ رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اب بھی آسٹریلیا کے لیے کھیلنے کا جذبہ رکھتی ہیں، تاہم مقابلے کی وہ شدت اور جوش اب پہلے جیسا محسوس نہیں ہوتا، اس لیے یہ ریٹائرمنٹ کا موزوں وقت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گی، تاہم ہوم گراؤنڈز پر بھارت کے خلاف آخری مرتبہ ون ڈے اور ٹیسٹ میچز کھیلیں گی، جو ان کے کیریئر کا یادگار اختتام ہوگا۔

واضح رہے کہ ایلیسا ہیلی آسٹریلیا کے اسٹار فاسٹ بولر مچل اسٹارک کی اہلیہ بھی ہیں، اور دونوں کا شمار عالمی کرکٹ کے نمایاں ترین جوڑوں میں ہوتا ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے