انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے ٹی20 ورلڈ کپ 2026 کے لیے نمیبیا نے اپنے اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے، جس میں آل راؤنڈر گرہارڈ اراسمس کو ٹیم کی قیادت سونپی گئی ہے۔
مختصر دورانیے کی کرکٹ کے اس میگا ایونٹ میں نمیبیا کی ٹیم گروپ اے میں شامل ہے، جہاں اسے بھارت، پاکستان، نیدرلینڈز اور امریکا جیسے مضبوط حریفوں کا سامنا ہوگا۔
نمیبیا اپنا پہلا میچ 10 فروری کو نئی دہلی میں نیدرلینڈز کے خلاف کھیلے گی، جسے گروپ مرحلے کا اہم مقابلہ قرار دیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ 2026 کا آغاز 7 فروری سے بھارت اور سری لنکا میں ہوگا، جہاں دنیا کی بہترین ٹیمیں عالمی اعزاز کے لیے مدمقابل آئیں گی۔
ادھر گزشتہ روز زمبابوے نے بھی ٹی20 ورلڈ کپ کے لیے اپنے اسکواڈ کا اعلان کیا تھا، جس کی قیادت تجربہ کار آل راؤنڈر سکندر رضا کے سپرد کی گئی ہے۔
