مستفیض الرحمان کو آئی پی ایل سے ریلیز کرنے پر بنگلادیش کا ٹی20 ورلڈ کپ کیلئے بھارت نہ جانے کا فیصلہ

0

ڈھاکا – بنگلادیشی فاسٹ بولر مستفیض الرحمان کو انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) سے ریلیز کیے جانے کے بعد بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے ٹی20 ورلڈ کپ 2026 کے لیے ٹیم کو بھارت نہ بھیجنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

بی سی بی ذرائع کے مطابق اس فیصلے سے حکومتِ بنگلادیش کو باضابطہ طور پر آگاہ کیا جائے گا، جبکہ حتمی اعلان حکومتی مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق حکومتی منظوری کے بعد بنگلادیش کرکٹ بورڈ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو بھی اپنے فیصلے سے آگاہ کرے گا اور مطالبہ کرے گا کہ ٹی20 ورلڈ کپ میں بنگلادیش کے میچز بھارت کے بجائے سری لنکا میں کرائے جائیں۔

آئی سی سی کے شیڈول کے مطابق ٹی20 ورلڈ کپ میں بنگلادیش کے میچز بھارت میں رکھے گئے ہیں، جن میں سے تین میچز کولکتہ جبکہ ایک میچ ممبئی میں شیڈول ہے۔

بی سی بی حکام کا مؤقف ہے کہ مستفیض الرحمان کے ساتھ روا رکھا گیا سلوک متعصبانہ ہے اور اسی تناظر میں یہ فیصلہ کیا جا رہا ہے، جسے قومی وقار اور ٹیم کی سیکیورٹی سے بھی جوڑا جا رہا ہے۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.