خیبر پولو فیسٹیول 2026 کا شاندار اختتام، فائنل میں گلگت بلتستان نے چترال کو شکست دے دی

0

پشاور — پشاور میں منعقدہ خیبر پولو فیسٹیول 2026 کا پہلا ایڈیشن تمام تر رعنائیوں اور جوش و خروش کے ساتھ اختتام پذیر ہو گیا۔ فیسٹیول کا فائنل میچ پولو کے روایتی حریفوں چترال اور گلگت بلتستان کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا، جہاں سنسنی خیز مقابلے کے بعد گلگت بلتستان کی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چترال کو شکست دے دی۔

فائنل میچ کے مہمانِ خصوصی کور کمانڈر پشاور تھے، جبکہ اس موقع پر خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں سے ہزاروں کی تعداد میں شائقین نے شرکت کی اور میچ سے بھرپور لطف اٹھایا۔

پولو فیسٹیول کے دوران ثقافتی رنگ بھی بھرپور انداز میں نمایاں رہے۔ چترالی ڈانس، روایتی لوک رقص اور میوزیکل پرفارمنس نے حاضرین کو خوب محظوظ کیا۔ اس کے علاوہ نیزہ بازی کے روایتی کھیل کا شاندار مظاہرہ پیش کیا گیا، جبکہ حسبِ روایت پاک آرمی کے ایس ایس جی جوانوں نے فری فال جمپس کا دلکش مظاہرہ کیا۔ خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں کے روایتی رقص بھی پیش کیے گئے جنہیں شرکاء نے بے حد سراہا۔

اس موقع پر کور کمانڈر پشاور نے فیسٹیول کے کامیاب انعقاد کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی سرگرمیاں قومی ثقافت کے فروغ، نوجوانوں کی مثبت مصروفیات اور علاقائی ہم آہنگی کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.