اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے وینزویلا میں امریکی کارروائی کوعالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار دے دیا

0

نیو یارک – اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ وینزویلا میں امریکی کارروائی نے عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے اور ملک کا مستقبل غیریقینی صورتحال کا شکار ہے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ وینزویلا کے صدر نکولس مادورو اور ان کی اہلیہ امریکی تحویل میں ہیں، جس سے ملک میں عدم استحکام پھیلنے اور پورے خطے کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

سیکرٹری جنرل گوتریس نے تمام فریقین سے اقوام متحدہ چارٹر کی پاسداری اور جامع مکالمے کی اپیل کی تاکہ وینزویلا کے تمام طبقات خود اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ریاستوں کی خودمختاری، علاقائی استحکام اور قانون کی بالادستی کو ہر صورت یقینی بنایا جانا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سمگلنگ، وسائل کے تنازعات اور انسانی مسائل کے حل کے لیے دیگر پرامن ذرائع دستیاب ہیں اور انہیں ترجیح دی جانی چاہیے۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.