ترکی وینزویلا عوام کے ساتھ کھڑا رہے گا، رجب طیب اردوان

0

انقرہ – ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ٹیلی فون پر واضح طور پر آگاہ کیا ہے کہ وینزویلا کو صدر نکولس مادورو کی معزولی کے بعد عدم استحکام کی طرف نہیں دھکیلا جانا چاہیے۔

کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر اردوان نے کہا کہ ترکی وینزویلا کے عوام کے ساتھ کھڑا رہے گا اور موجودہ صورتحال میں ان کی حمایت جاری رکھے گا۔

صدر اردوان نے مزید کہا کہ ماضی میں صدر مادورو اور وینزویلا کے عوام نے ترک قوم کے ساتھ دوستی کا ثبوت دیا ہے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ ممالک کی خودمختاری اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی عالمی سطح پر سنگین مسائل پیدا کر سکتی ہے، اور بین الاقوامی تعلقات میں تحمل اور مذاکرات کی ضرورت پہلے سے کہیں زیادہ ہے۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.