گرین لینڈ کے وزیرِاعظم کا امریکی دعوؤں پر سخت ردِعمل، مزید دباؤ برداشت نہیں کریں گے

0

کاپن ہیگن/نیوک – گرین لینڈ کے وزیرِاعظم جنز فیرڈرک نیلسن نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے گرین لینڈ کو امریکا میں شامل کرنے کے بارے میں بیانات پر سخت ردِعمل دیا اور کہا کہ "بس اب بہت ہوچکا۔”

وزیرِاعظم نیلسن نے کہا کہ الحاق یا قبضے کے حوالے سے مزید کوئی خیالی بات قابلِ قبول نہیں، اور اب ہم مزید دباؤ برداشت نہیں کریں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ مذاکرات کے لیے گرین لینڈ تیار ہے، لیکن یہ مذاکرات مناسب چینل اور احترام کے ساتھ ہونے چاہئیں۔

نیلسن نے مزید کہا کہ گرین لینڈ کو وینزویلا سے موازنہ نہیں کیا جا سکتا کیونکہ ہم ایک جمہوری معاشرہ ہیں، اور ہمارے عوام ہی اپنے مستقبل کا فیصلہ کریں گے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ امریکا کے ساتھ تعلقات بہتر ہوں گے، لیکن اس مقام پر نہیں پہنچے کہ کوئی ہمارے ملک پر راتوں رات قبضہ کر سکے۔ وزیرِاعظم نے کہا کہ واشنگٹن کے ساتھ براہِ راست رابطے کی کوششیں جاری ہیں تاکہ امریکا کے ساتھ اچھے تعلقات بحال کیے جا سکیں۔

یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب صدر ٹرمپ نے وینزویلا کے صدر کی برطرفی کے بعد ایک بار پھر گرین لینڈ کو امریکا کے لیے ضروری قرار دیا۔ اس سے قبل ڈنمارک کی وزیراعظم میٹے فریڈرکسن نے بھی زور دے کر کہا تھا کہ گرین لینڈ پر امریکا کے قبضے کی بات بالکل بے معنی ہے اور ڈینش سلطنت کے کسی ملک کو ضم کرنے کا امریکا کو کوئی حق حاصل نہیں۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.