برطانیہ اور فرانس نے امریکی دھمکیوں کو مسترد کر دیا، گرین لینڈ کے مستقبل کا فیصلہ عوام پر چھوڑنے کا مطالبہ

0

کاپن ہیگن/نیوک – برطانیہ اور فرانس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی گرین لینڈ پر قبضے کی دھمکی کو یک زبان مسترد کرتے ہوئے زور دیا ہے کہ اس جزیرے کے مستقبل کا فیصلہ صرف گرین لینڈ کے عوام اور ڈنمارک کے حکمرانوں کا حق ہے۔

برطانوی وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر نے کہا کہ برطانیہ ڈنمارک کے موقف کے ساتھ مکمل طور پر کھڑا ہے اور گرین لینڈ پر کسی بیرونی دباؤ کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

ادھر فرانس نے بھی گرین لینڈ کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا اور کہا کہ سرحدیں طاقت یا دھمکی سے تبدیل نہیں کی جا سکتیں۔ فرانس کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ گرین لینڈ عوام خود فیصلہ کریں گے کہ وہ اپنی زمین کے ساتھ کیا کرنا چاہتے ہیں۔

فرانسیسی ترجمان نے اس ضمن میں وینزویلا کے معاملے کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی کی مذمت دنیا کے مستقل اراکین جیسے فرانس کی ذمہ داری ہے، اور اس بات کی واضح مذمت کی جاتی ہے۔

دوسری جانب گرین لینڈ کے وزیراعظم جینس نیلسن نے بھی امریکی دھمکی مسترد کرتے ہوئے کہا کہ گرین لینڈ ہمارا ہے اور ہمارا عوامی فیصلہ ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکا کے ساتھ تعلقات بہتر کرنا چاہتے ہیں، لیکن الحاق یا قبضے کی بات اب مزید قابل قبول نہیں۔

ٹرمپ نے حال ہی میں دعویٰ کیا تھا کہ قومی سلامتی کے نقطہ نظر سے امریکا کو گرین لینڈ کی ضرورت ہے، لیکن اس پر مقامی اور بین الاقوامی ردعمل شدید رہا ہے۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.