آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: نیوزی لینڈ نے اسکواڈ کا اعلان کر دیا، مچل سینٹنر کپتان مقرر

0

نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے لیے اپنے اسکواڈ کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے، جس میں مچل سینٹنر کو ٹیم کی قیادت سونپی گئی ہے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا آغاز 7 فروری سے ہوگا اور ایونٹ کی میزبانی بھارت اور سری لنکا مشترکہ طور پر کریں گے۔

اسکواڈ میں فاسٹ بولر جیکب ڈفی کو پہلی مرتبہ ورلڈ کپ میں شامل کیا گیا ہے، جبکہ کائل جیمیسن کو فاسٹ بولنگ ریزرو کے طور پر ٹیم کے ہمراہ رکھا گیا ہے۔

نیوزی لینڈ کے اعلان کردہ اسکواڈ میں کپتان مچل سینٹنر کے علاوہ فن ایلن، مائیکل بریسویل، مارک چیپمین، ڈیون کانوے، جیکب ڈفی، لوکی فرگوسن، میٹ ہنری، ڈیرل مچل اور ایڈم ملن شامل ہیں۔

اس کے علاوہ جیمز نیشم، گلین فلپس، راچن رویندرا، ٹم سیفرٹ اور ایش سوڈھی بھی نیوزی لینڈ کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔

نیوزی لینڈ ٹیم متوازن اسکواڈ کے ساتھ ایونٹ میں شرکت کرے گی، جس میں تجربہ کار کھلاڑیوں کے ساتھ نوجوان ٹیلنٹ کو بھی موقع دیا گیا ہے۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.