پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ آج دمبولا میں کھیلا جائے گا

0

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ آج دمبولا میں کھیلا جائے گا، جہاں دونوں ٹیمیں سیریز کے افتتاحی مقابلے میں آمنے سامنے ہوں گی۔

گزشتہ روز ٹی ٹوئنٹی سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کی گئی، اس موقع پر پاکستان اور سری لنکا کے کپتانوں نے ٹرافی کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔

تقریب کے دوران پاکستانی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ٹیم سری لنکا کے خلاف سیریز کھیلنے کے لیے ایک مضبوط اور متوازن اسکواڈ کے ساتھ آئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ سے قبل سری لنکا کی کنڈیشنز اور موسم سے ہم آہنگی حاصل کرنا ٹیم کے لیے اہم ہے اور انہیں امید ہے کہ کھلاڑی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ تین روز سے دمبولا میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے، تاہم آج بارش کے امکانات نہایت کم ہیں۔ بارش کے باعث پاکستان ٹیم کا دمبولا میں پہلا ٹریننگ سیشن بھی منسوخ کرنا پڑا تھا۔

شائقین کرکٹ کی نظریں آج کے میچ پر جمی ہوئی ہیں، جہاں دونوں ٹیمیں سیریز میں برتری حاصل کرنے کے لیے بھرپور کوشش کریں گی۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.