آئی سی سی نے بنگلہ دیش کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میچز بھارت سے منتقل کرنے کی درخواست مسترد کر دی

0

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچز بھارت سے منتقل کرنے کی بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کی درخواست مسترد کر دی ہے۔

کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق آئی سی سی نے بنگلہ دیش کی درخواست کو ناقابلِ عمل قرار دیتے ہوئے اسے منظور کرنے سے انکار کر دیا۔ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے سکیورٹی خدشات کی بنیاد پر اپنے ورلڈ کپ میچز بھارت کے بجائے کسی دوسرے ملک منتقل کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

دوسری جانب ایک نجی ٹی وی چینل نے بنگلہ دیش کرکٹ کے ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ آئی سی سی کی جانب سے تاحال کسی قسم کا باضابطہ الٹی میٹم موصول نہیں ہوا۔

واضح رہے کہ ایک روز قبل بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر آصف اکبر نے دوٹوک مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا تھا کہ بنگلہ دیش ٹیم کسی بھی صورت ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کھیلنے کے لیے بھارت نہیں جائے گی، کیونکہ وہاں سکیورٹی کے سنگین خدشات موجود ہیں۔

یاد رہے کہ حالیہ دنوں میں آئی پی ایل کی ٹیم کلکتہ نائٹ رائیڈرز نے بنگلہ دیش کے فاسٹ باؤلر مستفیض الرحمان کو مبینہ طور پر بھارتی ہندو انتہا پسندوں کی دھمکیوں کے بعد لیگ سے باہر کر دیا تھا، جس کے بعد دونوں ممالک کے کرکٹ بورڈز کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوا اور بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے ہنگامی اجلاس بلا کر ٹیم کو بھارت نہ بھیجنے کا اعلان کیا تھا۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.