ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: بھارتی ہٹ دھرمی برقرار، پاکستانی نژاد کھلاڑیوں کو ویزا مسائل کا سامنا

0

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے آغاز سے قبل بھارت کی جانب سے سخت رویہ برقرار ہے، جس کے باعث مختلف ٹیموں میں شامل پاکستانی نژاد کھلاڑیوں کو بھارتی ویزا کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق متحدہ عرب امارات، عمان، اٹلی، کینیڈا اور امریکا کی ٹیموں میں ایسے کرکٹرز شامل ہیں جو پاکستانی پاسپورٹ رکھتے ہیں یا جن کا پس منظر پاکستان سے جڑا ہوا ہے، تاہم انہیں بھارت میں داخلے کے لیے ویزا مسائل کا سامنا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ پانچوں کرکٹ بورڈز نے اس صورتحال پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) سے باضابطہ رابطہ کر لیا ہے، تاہم بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے تاحال آئی سی سی کو اس معاملے پر کوئی واضح جواب نہیں دیا۔

واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا آغاز 7 فروری سے بھارت اور سری لنکا میں ہونا ہے، جبکہ ویزا مسائل کے باعث کئی ٹیموں کی تیاری اور شرکت پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔ ماہرین کے مطابق اگر مسئلہ جلد حل نہ ہوا تو ٹورنامنٹ کی ساکھ اور انتظامی شفافیت پر بھی اثر پڑ سکتا ہے۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.