پاکستانی گھڑ سواروں نے مڈل ایسٹ اور افریقا زون میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی

0

اسلام آباد – گھڑ سواری کے میدان میں پاکستان نے ایک اور بڑا سنگِ میل عبور کر لیا ہے، جہاں پاکستانی گھڑ سوار عثمان خان نے انٹرنیشنل ایکویسٹرین فیڈریشن (FEI) کی رینکنگ میں نمایاں کامیابی حاصل کرتے ہوئے مڈل ایسٹ اور افریقا زون میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے۔

انٹرنیشنل ایکویسٹرین فیڈریشن کی جانب سے جاری کردہ تازہ رینکنگ کے مطابق عثمان خان نے ایونٹنگ کیٹیگری میں ایک بار پھر اپنی برتری ثابت کرتے ہوئے زونل سطح پر ٹاپ پوزیشن اپنے نام کر لی ہے۔ یہ کامیابی نہ صرف ان کی مسلسل محنت اور مہارت کا ثبوت ہے بلکہ عالمی سطح پر پاکستانی گھڑ سواری کے بڑھتے ہوئے وقار کی بھی عکاس ہے۔

واضح رہے کہ ایف ای آئی کے تحت ایونٹنگ کے کل 6 عالمی زونز ہیں، جن کی رینکنگ کی بنیاد پر عالمی چیمپئن شپ اور بڑے بین الاقوامی مقابلوں کی درجہ بندی کا فیصلہ کیا جاتا ہے۔ عثمان خان کی اس کامیابی سے پاکستان کو عالمی ایونٹنگ منظرنامے میں ایک مضبوط مقام حاصل ہوا ہے۔

یہ امر بھی قابلِ ذکر ہے کہ عثمان خان اس سے قبل 2019 سے 2021 تک بھی مڈل ایسٹ اور افریقا زون میں نمبر ون پوزیشن پر فائز رہ چکے ہیں، اور اب ایک بار پھر عالمی رینکنگ میں واپسی نے ان کی مستقل برتری کو ثابت کر دیا ہے۔

کھیلوں کے حلقوں میں اس کامیابی کو پاکستان کے لیے ایک بڑی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے، جو نوجوان کھلاڑیوں کے لیے بھی حوصلہ افزا مثال ہے۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.