گرین لینڈ پر حملے کی صورت پر جوابی گولی پہلے چلائیں گے سوال بعد میں پوچھیں گے، ڈنمارک کی دھمکی

0

کوپن ہیگن – ڈنمارک کے وزیر دفاع نے گرین لینڈ پر کسی بھی حملے کی صورت میں واضح کر دیا ہے کہ مسلح افواج فوری کارروائی کریں گی اور سوال بعد میں کریں گی۔ وزیر دفاع نے اپنے بیان میں کہا کہ گرین لینڈ ڈنمارک کے اندر ایک خود مختار علاقہ ہے اور اس کی سلامتی کو یقینی بنانا اولین ترجیح ہے۔

قبل ازیں، سات یورپی ممالک نے مشترکہ بیان میں کہا تھا کہ گرین لینڈ کے مستقبل پر فیصلہ کرنے کا حق صرف گرین لینڈ اور ڈنمارک کو حاصل ہے۔

دوسری جانب، امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے یورپی رہنماؤں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر گرین لینڈ کی سکیورٹی کو سنجیدگی سے نہیں لیا گیا تو امریکا کارروائی کرنے سے گریز نہیں کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ گرین لینڈ عالمی میزائل دفاع کے لیے انتہائی اہمیت رکھتا ہے اور بعض مخالف طاقتیں وہاں دلچسپی ظاہر کر رہی ہیں۔

یہ تناؤ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے گرین لینڈ خریدنے کی خواہش کے بعد پیدا ہونے والے کشیدہ حالات میں مزید بڑھ گیا ہے۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.