چین نے امریکی خدشات پر طنزیہ گانے کی ویڈیو شیئر کر دی

0

بیجنگ – چین نے اپنی تیز رفتار ترقی پر امریکی خدشات کے جواب میں ایک طنزیہ انداز میں گانے کی ویڈیو سفارتی سطح پر شیئر کی ہے۔

امریکہ میں چینی سفارتخانے نے تقریباً 56 سیکنڈ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کی جس میں ایک باز (جو امریکہ کی علامت کے طور پر دکھایا گیا ہے) چین کی بڑھتی ہوئی طاقت سے پریشان نظر آتا ہے۔ ویڈیو میں چین کو محنتی پانڈا کے طور پر پیش کیا گیا ہے جو ٹیکنالوجی، سولر پینلز، الیکٹرک گاڑیاں اور راکٹ لانچنگ میں مصروف ہے۔

گانے کے بول میں کہا گیا ہے کہ جب امریکہ ترقی کرتا ہے تو اسے "پروگریس” کہا جاتا ہے، جبکہ چین کی ترقی کو "اوورکیپیسیٹی” یا خدشے کے طور پر پیش کیا جاتا ہے، جسے چین طنزیہ انداز میں چیلنج کرتا ہے۔

ویڈیو انگریزی زبان میں ہے اور اس کے ساتھ چینی سب ٹائٹلز بھی شامل ہیں۔ اسے سفارتی طنزیہ اور میم انداز میں شیئر کیا گیا تاکہ امریکہ میں چین کے بارے میں منفی بیانیے کا جواب دیا جا سکے۔

یہ پیش رفت چین اور امریکہ کے درمیان بڑھتی ہوئی اقتصادی، تجارتی اور ٹیکنالوجیکل مقابلے کے دوران سامنے آئی ہے، خاص طور پر ایسے وقت جب امریکہ نے چین پر ٹیرفز اور تجارتی پابندیاں سخت کر رکھی ہیں۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.