مشرقِ وسطیٰ امن کے لیے چین کے خصوصی ایلچی کا اسرائیل اور راملہ کا دورہ

0

مشرقِ وسطیٰ کے لیے چین کے خصوصی ایلچی ژائی جون نے اسرائیل اور راملہ کا دورہ کرتے ہوئے فلسطینی اور اسرائیلی قیادت سے ملاقاتیں کی ہیں۔

چینی وزارتِ خارجہ کے مطابق ژائی جون منگل سے جمعرات تک اسرائیل میں قیام پذیر رہے جہاں انہوں نے اسرائیلی وزیرِ خارجہ اور دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کیں۔ ملاقاتوں میں علاقائی سلامتی کی صورتحال اور سیاسی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزارتِ خارجہ کے بیان کے مطابق بدھ کے روز ژائی جون نے رام اللہ میں فلسطینی صدر محمود عباس سے ملاقات کی جس میں چین اور فلسطین کے دوطرفہ تعلقات اور مسئلہ فلسطین کے حل کے امکانات پر بات چیت کی گئی۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.