برطانیہ نے امیگریشن رولز میں نئی ترامیم کا اطلاق شروع کر دیا

0

لندن – برطانوی حکومت نے امیگریشن رولز میں حال ہی میں اعلان کردہ تبدیلیوں کو نافذ کرنا شروع کر دیا ہے۔ حکومت کی ویب سائٹ پر اپ ڈیٹس کے مطابق یہ نئے قواعد 8 جنوری 2026 سے موثر ہو گئے ہیں۔

اس فیصلے کے تحت مختلف ویزا کیٹیگریز متاثر ہوں گی، جن میں خاص طور پر اسکیلڈ ورکر ویزا اور ہائی پوٹینشل انڈویجول ویزا شامل ہیں۔ نئے رولز کے مطابق ورک ویزا درخواست گزاروں کے لیے انگریزی زبان کی شرط مزید سخت کر دی گئی ہے۔ نئے درخواست گزاروں کے لیے زبان کا معیار B2 مقرر کیا گیا ہے، جبکہ موجودہ ویزا ہولڈرز کو اس شرط سے استثنیٰ حاصل ہے۔

ہوم آفس کے مطابق ان ترامیم کا مقصد برطانیہ کی ورک فورس کے معیار کو بہتر بنانا اور نئے ویزا ہولڈرز کی صلاحیتوں کو یقینی بنانا ہے۔

نئی شرائط کے مطابق درخواست دہندگان کو اپنے شعبے اور ویزا کیٹیگری کے مطابق مقررہ معیار پر پورا اترنا ہوگا، اور درخواستیں اس کے مطابق قبول کی جائیں گی۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.