ایران میں جاری مظاہروں پر فوج کا سخت مؤقف، ہر سازش ناکام بنانے کا اعلان

0

ایران میں جاری پرتشدد مظاہروں کے تناظر میں ایرانی فوج نے کہا ہے کہ وہ عزم اور مضبوطی کے ساتھ ہر سازش کا مقابلہ کرے گی۔

ایرانی فوج کے مطابق کمانڈر انچیف کی قیادت میں مسلح افواج خطے میں دشمن عناصر کی نقل و حرکت پر گہری نظر رکھیں گی اور قومی مفادات کے ساتھ ساتھ عوامی املاک کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا۔ فوج کا کہنا ہے کہ ایسے عناصر جو ایرانی عوام کی حمایت کے جھوٹے دعوے کرتے ہیں، دراصل ایک اور فتنہ بھڑکانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ادھر ایران میں سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر پاکستانی شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت بھی جاری کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ ایران میں مظاہرے شدت اختیار کر چکے ہیں اور مختلف شہروں میں سرکاری عمارتوں، دکانوں اور مساجد کو نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.