بھارت میں چھوٹا طیارہ حادثے کا شکار، پائلٹ سمیت تمام 7 افراد زخمی حالت میں محفوظ

0

بھارتی ریاست اوڈیشہ میں ایک چھوٹا مسافر طیارہ پرواز کے فوراً بعد گر کر تباہ ہو گیا، تاہم خوش قسمتی سے طیارے میں سوار پائلٹ سمیت تمام سات افراد کو زندہ بچا لیا گیا ہے اور انہیں زخمی حالت میں قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نو نشستوں پر مشتمل ’’انڈیا ون‘‘ ایئر کرافٹ رورکیلا سے دارالحکومت بھونیشور کے لیے اڑان بھرنے کی کوشش کر رہا تھا کہ یہ حادثہ پیش آیا۔ طیارہ جگڈا بلاک کے قریب رن وے سے تقریباً 10 سے 15 کلومیٹر کے فاصلے پر گر کر تباہ ہوا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق طیارہ ٹیک آف کے چند لمحوں بعد ہی ہوائی پٹی کے قریب نیچے آ گرا، جس کے نتیجے میں جہاز کو شدید نقصان پہنچا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور زخمی مسافروں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔

طیارے میں چھ مسافر اور ایک پائلٹ سوار تھے۔ تمام افراد کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے جبکہ حادثے کی اصل وجوہات جاننے کے لیے حکام کی جانب سے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.