اسلام آباد: شادی کے گھر میں سلنڈر دھماکا، دلہا دلہن سمیت 6 افراد دم توڑ گئے
اسلام آباد: جی سیون ٹو آبپارہ میں شادی کے گھر میں سلنڈر دھماکے سے دلہا دلہن سمیت 6 افراد دم توڑ گئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق سلنڈر دھماکے سے عمارت گرگئی، ملبے تلے دب کر 8 افراد زخمی بھی ہوئے، زخمیوں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق گھر میں شادی کا فنکشن جاری تھا کہ سلنڈر دھماکا ہوگیا جس سے 4 گھر متاثر ہوئے۔
پولیس کے مطابق رات دو بجےبارات کے گھرپہنچنے کے بعد سلنڈر دھماکا ہوا۔
پولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کردی ہیں۔