پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تیسرا اور فیصلہ کن ٹی ٹوئنٹی آج دمبولا میں کھیلا جائے گا

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تیسرا اور فیصلہ کن ٹی ٹوئنٹی آج دمبولا میں کھیلا جائے گا

دمبولا – پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کا تیسرا اور آخری میچ آج دمبولا میں کھیلا جائے گا، جہاں دونوں ٹیمیں سیریز کے اختتامی مقابلے میں آمنے سامنے ہوں گی۔

یاد رہے کہ تین میچز کی سیریز کا دوسرا ٹی ٹوئنٹی گزشتہ روز دمبولا میں شیڈول تھا، تاہم بارش کے باعث پہلے ٹاس میں تاخیر ہوئی اور بعد ازاں مسلسل خراب موسم کے سبب میچ منسوخ کر دیا گیا۔

سیریز میں پاکستان کو اس وقت ایک صفر کی برتری حاصل ہے، قومی ٹیم نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں میزبان سری لنکا کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر برتری حاصل کی تھی۔ آج کے میچ میں پاکستان کی نظریں سیریز جیتنے پر ہوں گی، جبکہ سری لنکا سیریز برابر کرنے کے لیے میدان میں اترے گا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے