ایران میں پُرتشدد مظاہروں میں ہلاکتیں 65 ہو گئیں، 15 سیکیورٹی اہلکار بھی شامل، حکومت کی تصدیق

0

ایرانی حکومت نے ملک میں جاری پُرتشدد مظاہروں کے دوران ہلاکتوں کی تعداد 65 تک پہنچنے کی تصدیق کر دی ہے، جن میں 15 سیکیورٹی اہلکار بھی شامل ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایرانی حکومت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک بھر میں اب تک ڈھائی ہزار افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے، جبکہ تہران کے قریب سے 100 مسلح فسادیوں کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔

حکومتی بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ ایران میں پُرامن احتجاج پر کوئی پابندی عائد نہیں کی گئی، تاہم تشدد، املاک کی تباہی اور بدامنی پھیلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور انہیں کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔

ایرانی پاسدارانِ انقلاب کا کہنا ہے کہ ملکی دفاع ایران کے لیے ریڈ لائن ہے اور فوج ہر قسم کی سازش کا مقابلہ کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔ ایرانی فوج نے الزام عائد کیا ہے کہ امریکا اور اسرائیل فسادات کی سازش میں ملوث ہیں، جبکہ دشمنوں کی نقل و حرکت پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بیان دیا ہے کہ امریکا ایرانی مظاہرین کی مدد کے لیے تیار ہے۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس تیسرے روز بھی معطل ہے، جس کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.