پاکستان انڈر 19 ٹیم آئی سی سی ورلڈ کپ سے قبل بولاوائیو پہنچ گئی

0

پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے مسونگو سے بولاوائیو پہنچ گئی ہے، جہاں ٹیم ایونٹ سے قبل اپنی تیاریوں کو حتمی شکل دے گی۔

ذرائع کے مطابق پاکستان اور بنگلہ دیش انڈر 19 ٹیموں کے درمیان کھیلا جانے والا پہلا وارم اپ میچ بارش کے باعث مکمل نہ ہو سکا، جس کے سبب دونوں ٹیمیں بھرپور پریکٹس سے محروم رہیں۔

پاکستان انڈر 19 ٹیم اپنا دوسرا وارم اپ میچ منگل 13 جنوری کو بولاوائیو میں امریکا کے خلاف کھیلے گی، جس میں کھلاڑیوں کو میگا ایونٹ سے قبل اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع ملے گا۔

واضح رہے کہ آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ کا آغاز 15 جنوری سے ہوگا، جبکہ پاکستان انڈر 19 ٹیم اپنا پہلا میچ 16 جنوری کو ہرارے میں انگلینڈ کے خلاف کھیلے گی۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.