حماس کا غزہ میں سرکاری ادارے فلسطینی ٹیکنوکریٹ کمیٹی کے حوالے کرنے کا اعلان

0

غزہ / ریاض – حماس نے غزہ کی پٹی میں سرکاری ادارے ایک فلسطینی ٹیکنوکریٹ کمیٹی کے حوالے کرنے پر آمادگی ظاہر کرتے ہوئے اس ضمن میں باقاعدہ ہدایات جاری کر دی ہیں۔ یہ پیش رفت ایسے وقت سامنے آئی ہے جب امریکی صدر کی جانب سے آئندہ دنوں میں غزہ کے لیے مجوزہ امن کونسل کے ارکان کے اعلان کی توقع کی جا رہی ہے۔

حماس کے ترجمان حازم قاسم نے اتوار کو جاری ایک ویڈیو بیان میں تصدیق کی کہ تحریک نے غزہ میں تمام سرکاری اداروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ فلسطینی ٹیکنوکریٹ کمیٹی کو اختیارات منتقل کرنے کے لیے مکمل تیاری کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے فیصلہ واضح اور حتمی ہے اور اس پر عملدرآمد کیا جائے گا۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.