تہران نے امریکا اور اسرائیل کے خلاف مزاحمت کے دوران مرنے والوں کی یاد میں ملک بھر میں تین روزہ سوگ منانے کا اعلان کر دیا ہے۔
ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق آج دوپہر تہران کے انقلاب اسکوائر میں ایرانی انقلاب کے حق میں ایک بڑی عوامی ریلی بھی منعقد کی جائے گی، جس میں عوام کی بڑی تعداد کی شرکت متوقع ہے۔
یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایران میں گزشتہ دو ہفتوں سے جاری بدامنی کے دوران ہلاکتوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ ایرانی حکام اس صورتحال کا ذمہ دار امریکا اور اسرائیل کو قرار دے رہے ہیں۔
ایرانی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ امریکا اور اسرائیل ایران میں افراتفری اور عدم استحکام پیدا کرنا چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ممالک اپنے سیاسی مقاصد کے حصول کے لیے ایران کے اندر فسادات کو ہوا دے رہے ہیں۔
