سعودی عرب کی شہزادی ہند بنت سعود بن عبدالعزیز انتقال کر گئیں

Saudi Arabia's Princess Hind bint Saud bin Abdulaziz passes away

ریاض – سعودی عرب کی شہزادی ہند بنت سعود بن عبدالعزیز کا انتقال ہو گیا ہے۔ سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق شاہی دیوان نے منگل کے روز اس کی تصدیق کی۔

شاہی دیوان کے مطابق شہزادی ہند کی وفات مملکت کے باہر ہوئی۔ ان کی نمازِ جنازہ بدھ 14 جنوری کو نماز عصر کے بعد ریاض کی امام ترکی بن عبداللہ مسجد میں ادا کی جائے گی۔

شاہی دیوان نے شہزادی کے لیے اللہ تعالیٰ سے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے