غزہ میں جنگ بندی کے باوجود 3 ماہ میں کم از کم 100 بچے ہلاک، اقوام متحدہ کی رپورٹ

0

غزہ – اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یونیسیف نے انکشاف کیا ہے کہ جنگ بندی کے آغاز کے بعد گزشتہ تین ماہ کے دوران کم از کم 100 بچے اسرائیلی فضائی اور زمینی حملوں میں جاں بحق ہو چکے ہیں۔

یونیسیف کے ترجمان جیمز ایلڈر نے جنیوا میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ مرنے والے بچوں میں کم از کم 60 لڑکے اور 40 لڑکیاں شامل ہیں اور روزانہ اوسطاً ایک بچہ جان سے جا رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بچوں کی ہلاکتیں فضائی حملوں، ڈرون حملوں، ٹینکوں کی گولہ باری اور براہِ راست فائرنگ کے نتیجے میں ہو رہی ہیں اور اصل تعداد اس سے کہیں زیادہ ہو سکتی ہے۔

جیمز ایلڈر نے انتباہ کیا کہ ایسی جنگ بندی جو بچوں کی جانیں بچانے میں ناکام ہو، ناکافی اور غیر تسلی بخش ہے۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.