چین نے امریکی اور اسرائیلی سائبر سکیورٹی سافٹ ویئر پر پابندی عائد کر دی

0

بیجنگ – چین نے اپنی مقامی کمپنیوں کو امریکی اور اسرائیلی سائبر سکیورٹی سافٹ ویئر استعمال کرنے سے روک دیا ہے۔ چینی حکام نے قومی سلامتی کے خدشات کے پیشِ نظر تمام ملکی کمپنیوں کو تقریباً ایک درجن مغربی سائبر سکیورٹی کمپنیوں کے سافٹ ویئر سے منع کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اس پابندی میں امریکی کمپنیوں وی ایم ویئر (براڈ کام کی ملکیت)، پالو آلٹو نیٹ ورکس، فورٹ نیٹ شامل ہیں، جبکہ اسرائیلی کمپنیوں میں چیک پوائنٹ سافٹ ویئر ٹیکنالوجیز نمایاں ہیں۔

چینی حکام کا کہنا ہے کہ انہیں خدشہ ہے کہ یہ سافٹ ویئر حساس معلومات جمع کر کے بیرونِ ملک منتقل کر سکتا ہے۔ اس اقدام کے تناظر میں بیجنگ نے مغربی ٹیکنالوجی کے متبادل کے طور پر مقامی مصنوعات کو فروغ دینے کی کوششیں تیز کر دی ہیں۔ چین کی بڑی سائبر سکیورٹی کمپنیوں میں 360 سیکیورٹی ٹیکنالوجی اور نیوسافٹ شامل ہیں۔

تجارتی اور سفارتی کشیدگی کے دوران چین نے مقامی سطح پر کمپیوٹر آلات اور سافٹ ویئر کے متبادل تلاش کرنے کی رفتار بڑھا دی ہے، تاکہ مغربی ٹیکنالوجی کے ممکنہ جاسوسی یا تخریب کاری کے خطرات سے محفوظ رہا جا سکے۔

رپورٹ کے مطابق خبر کے فوری اثرات نے مارکیٹ پر بھی دکھائی دیے، جس کے نتیجے میں براڈکام اور پالو آلٹو نیٹ ورکس کے حصص میں ایک فیصد سے زائد کمی ہوئی، جبکہ فورٹی نیٹ کے شیئرز تقریباً تین فیصد گر گئے۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.