ایرانی قیادت اور عوام پر مکمل اعتماد ہے،پرامن اورمستحکم ایران پاکستان کے مفاد میں ہے، ترجمان دفتر خارجہ
ترجمان دفترخارجہ طاہر اندرابی نے کہا ہے کہ امید ہےایران موجودہ بحران پر جلد قابو پا لےگا،صورتحال پر نظررکھے ہوئے ہیں،ایرانی قیادت اور عوام پر مکمل اعتماد ہے،پرامن اور مستحکم ایران پاکستان کے مفاد میں ہے
ترجمان دفترخارجہ طاہر اندرابی نےہفتہ واربریفنگ میں کہا تحران میں پاکستان کا سفارتخانہ پاکستانیوں سے رابطے میں ہے اور ان کی مکمل دیکھ بھال کر رہا ہے۔
ترجمان دفترخارجہ کہا ہےکہ پاکستان پرامریکا کی ویزہ پابندیوں کےحوالے سے ہم نےامریکی رپورٹس کا جائزہ لیا ہےاوراس معاملے پرامریکی حکام سےرابطےمیں ہیں،امریکا اپنی ویزہ پالیسی پرنظرثانی کررہا ہےاور امید ہےکہ جلد پاکستان کے شہریوں کے لیے ویزے بحال کر دیے جائیں گے۔
طاہر اندرابی نےکہا کہ پاکستان اورامریکا کے درمیان قونصلر امورمیں بہتر تعاون جاری ہے اور دفتر خارجہ اس معاملےپرہرممکن رابطے کر رہا ہے تاکہ پاکستانی شہریوں کو ویزے کی سہولت دوبارہ دستیاب ہو سکے۔
ترجمان نےمزید کہا وزیراعظم شہبازشریف نے امیر قطر نے ٹیلی فون کال کی،جس میں دوطرفہ تعلقات اور تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا گیا،نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی کو فون کیا،دونوں رہنماؤں نے ایران کی موجودہ صورت حال پر بات چیت کی،اسحاق ڈار کا ازبکستان اور میانمار کے وزرائے خارجہ اور انڈونیشیا کے وزیر سرمایہ کاری سے بھی رابطہ ہوا۔