پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا ٹی ٹوئنٹی سیریز: ٹکٹوں کی آن لائن فروخت 16 جنوری سے شروع

0

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کے لیے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کل بروز جمعہ 16 جنوری سے شروع ہو جائے گی۔

شائقین کرکٹ آن لائن ٹکٹ حاصل کرنے کے لیے pcb.tcs.com.pk وزٹ کر سکتے ہیں، جبکہ فزیکل ٹکٹیں 19 جنوری بروز پیر سے ملک بھر کے ٹی سی ایس ایکسپریس سینٹرز پر دستیاب ہوں گی۔

سیریز کے تینوں ٹی ٹوئنٹی میچز 29، 31 جنوری اور یکم فروری کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے، تمام میچز شام 6 بجے شروع ہوں گے۔

ٹکٹوں کی قیمتوں کی تفصیل

  • وی آئی پی انکلوژرز

    • پہلا میچ: 800 روپے

    • دوسرا اور تیسرا میچ: 1000 روپے

  • پریمیم انکلوژرز

    • پہلا میچ: 600 روپے

    • دوسرے اور تیسرے میچ: 700 روپے

  • فرسٹ کلاس انکلوژرز

    • پہلا میچ: 500 روپے

    • باقی دو میچز: 600 روپے

  • جنرل انکلوژرز

    • پہلا میچ: 400 روپے

    • دوسرے اور تیسرے میچ: 500 روپے

  • اقبال اینڈ کے وی آئی پی

    • ٹکٹ: 1500 اور 2000 روپے

  • جناح اینڈ وی آئی

    • پہلا میچ: 1000 روپے

    • آخری دو میچز: 2500 روپے

  • ہاسپیٹیلٹی گیلری

    • پہلا میچ: 5000 روپے

    • باقی دو میچز: 6000 روپے

  • اقبال اینڈ کے 24 سیٹر ہاسپیٹیلٹی باکس

    • پہلا میچ: 20 ہزار روپے فی سیٹ

    • آخری دو میچز: 25 ہزار روپے فی سیٹ

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان یہ سیریز شائقینِ کرکٹ کے لیے ایک بڑا ایونٹ تصور کی جا رہی ہے، جس کے باعث ٹکٹوں کی فروخت میں بھرپور دلچسپی متوقع ہے۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.