امریکی ٹیرف کے بعد بھارت کی اقتصادی اصلاحات پر سوالات، وال اسٹریٹ جرنل

0

واشنگٹن – امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ٹیرف عائد کیے جانے کے بعد بھارت کی اقتصادی اصلاحات کی مؤثریت پر سنجیدہ سوالات اٹھا دیے ہیں۔ اخبار کے مطابق ٹیرف کے نفاذ کے بعد یہ واضح ہو گیا ہے کہ بھارت کو گزشتہ برسوں میں کی جانے والی اقتصادی اصلاحات سے کوئی نمایاں فائدہ حاصل نہیں ہو سکا۔

اخبار میں شائع ہونے والے تجزیے میں کہا گیا ہے کہ توانائی اور انشورنس کے شعبوں میں متعارف کرائی جانے والی اصلاحات بھی مطلوبہ نتائج دینے میں ناکام رہیں۔ رپورٹ کے مطابق مودی حکومت نے اپنی بیشتر سیاسی اور انتظامی توانائی معمولی اور محدود اصلاحات پر صرف کی، جبکہ بڑے اور بنیادی اقتصادی ڈھانچے میں تبدیلی لانے میں ناکام رہی۔

وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق گزشتہ 12 برس سے اقتدار میں رہنے کے باوجود مودی سرکار بھارت کو پائیدار اقتصادی ترقی کی راہ پر گامزن نہیں کر سکی۔ مضمون میں کہا گیا ہے کہ جامع اقتصادی اصلاحات کے فقدان کے باعث بھارت کا انفراسٹرکچر شدید دباؤ کا شکار ہے اور کئی شعبے زوال کے دہانے پر پہنچ چکے ہیں۔

معاشی ماہرین کے حوالے سے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت کو حقیقی ترقی کے لیے آزاد منڈی کے اصول اپنانا ہوں گے، نجکاری کے عمل کو تیز کرنا ہوگا، زرعی شعبے میں بنیادی اصلاحات لانا ہوں گی اور غیر ضروری سبسڈیز میں نمایاں کمی کرنا ناگزیر ہے۔

اخبار کے مطابق جب تک بھارت ساختیاتی اصلاحات اور آزاد معاشی پالیسیوں کی جانب سنجیدہ پیش رفت نہیں کرتا، بیرونی دباؤ، جیسے امریکی ٹیرف، اس کی معیشت کو مزید کمزور کرتے رہیں گے۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.