پی سی بی نے پاکستان-آسٹریلیا ٹی ٹوئنٹی میچز کے اوقات میں تبدیلی کر دی

0

لاہور – پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے رواں ماہ کے آخر میں لاہور میں ہونے والی پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے اوقات میں تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق موسمی شدت کو مدنظر رکھتے ہوئے میچز کے اوقات میں ترمیم کی گئی ہے۔ نئے شیڈول کے مطابق، تمام میچز سہہ پہر 4 بجے شروع ہوں گے جبکہ ٹاس سہہ پہر ساڑھے 3 بجے ہوگا۔ اس سے قبل میچز شام 6 بجے اور ٹاس ساڑھے 5 بجے ہونا تھا۔

سیریز کے تین ٹی ٹوئنٹی میچز 29 جنوری، 31 جنوری اور یکم فروری کو کھیلے جائیں گے۔ یہ سیریز آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 سے قبل دونوں ٹیموں کے لیے اہم تجربہ تصور کی جا رہی ہے، جہاں پاکستان گروپ اے اور آسٹریلیا گروپ بی میں شامل ہے۔

پی سی بی کی جانب سے نئے اوقات کا باضابطہ اعلان جلد متوقع ہے۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.