امریکی فورسز نے بحیرہ کیریبین میں وینزویلا سے تعلق کے شبے میں آئل ٹینکر قبضے میں لے لیا

0

واشنگٹن – امریکی فورسز نے بحیرہ کیریبین میں ایک آئل ٹینکر ’’ویرونیکا‘‘ پر کارروائی کرتے ہوئے اسے قبضے میں لے لیا۔ امریکی انتظامیہ کا دعویٰ ہے کہ جہاز کے وینزویلا سے روابط تھے اور یہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نافذ کردہ بحری قرنطینہ کی خلاف ورزی کر رہا تھا۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق، امریکی ہوم لینڈ سکیورٹی کی سیکرٹری کرسٹی نوئم نے بتایا کہ آپریشن میں یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ پر تعینات امریکی میرینز اور نیوی اہلکاروں کے ساتھ کوسٹ گارڈ کی خصوصی ٹیکٹیکل ٹیم نے جہاز پر سوار ہو کر کارروائی کی۔ امریکی فوج کے مطابق جہاز کو بغیر کسی مزاحمت کے قبضے میں لیا گیا۔

یہ چھٹا ٹینکر ہے جسے امریکی فورسز نے دو ہفتوں کے اندر قبضے میں لیا ہے، جبکہ یہ چوتھا جہاز ہے جو صدر ٹرمپ کی جانب سے وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کو کراکس میں حراست میں لینے کے بعد قبضے میں لیا گیا۔

واضح رہے کہ مذکورہ آئل ٹینکر وینزویلا کے پڑوسی ملک گویانا میں رجسٹرڈ ہے اور یہ امریکی پابندی زدہ جہازوں کی فہرست میں شامل ہے۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.