انڈر 19 ورلڈ کپ: انگلینڈ نے پاکستان کو 37 رنز سے شکست دے دی

0

انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کے چوتھے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 37 رنز سے ہرا دیا۔ ہرارے میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان انڈر 19 ٹیم 211 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 173 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

پاکستان کی جانب سے کپتان فرحان یوسف 65 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ دیگر بیٹرز میں سمیر منہاس 10، احمد حسین 12، حضیفہ احسن 17، عبدالسبحان 14 اور عمر زیب 10 رنز بنا سکے، جبکہ ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی۔

اس سے قبل پاکستان انڈر 19 ٹیم کے کپتان فرحان یوسف نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ انگلینڈ کی ٹیم 46.5 اوورز میں 210 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ کالیب فالکنر 66 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے، جبکہ بین ڈاکنز 33، رالفی البرٹ 25، بین میس 20، فرحان احمد 15، تھامس ریو 14 اور جوزف مورز 7 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے احمد حسین نے 3 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ علی رضا، عبدالسبحان اور مومن قمر نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.