پاکستان سپورٹس بورڈ کا پی ایچ ایف انتخابات کے لیے ہاکی کلبوں کی سکروٹنی کا آغاز

0

پاکستان سپورٹس بورڈ (پی ایس بی) نے پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کے آئندہ انتخابات کے لیے ہاکی کلبوں کی سکروٹنی کا باضابطہ آغاز کر دیا ہے۔

پی ایس بی کے مطابق یہ عمل مکمل طور پر میرٹ، دستاویزی شواہد اور تصدیقی معیار کی بنیاد پر کیا جا رہا ہے اور بورڈ کسی بھی گروہ، فرد یا دھڑے کی حمایت نہیں کر رہا۔ سپورٹس بورڈ کا کہنا ہے کہ سکروٹنی کا آغاز ان کلبوں کے ریکارڈ اور ڈیٹا کی بنیاد پر کیا گیا ہے جو پہلے ہی قائمہ کمیٹی کو جمع کرائے جا چکے تھے۔

پاکستان سپورٹس بورڈ کے مطابق سکروٹنی کا عمل ایک مشترکہ کمیٹی کے ذریعے انجام دیا جا رہا ہے، جس میں پی ایس بی کا نامزد رکن اور پی ایچ ایف کا نامزد رکن شہباز سینئر شامل ہیں۔

پی ایس بی نے واضح کیا ہے کہ سکروٹنی کے عمل کا مقصد شفافیت کو یقینی بنانا اور انتخابات کے لیے اہل کلبوں کی درست فہرست مرتب کرنا ہے، تاکہ پی ایچ ایف کے انتخابی عمل کو قواعد و ضوابط کے مطابق مکمل کیا جا سکے۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.