بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو کی جانب سے خوشی مکھرجی کے خلاف ہتکِ عزت کا مقدمہ دائر

0

بھارتی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان سوریا کمار یادیو نے بالی ووڈ اداکارہ خوشی مکھرجی کے خلاف ہتکِ عزت کا مقدمہ دائر کر دیا ہے اور 100 کروڑ بھارتی روپے ہرجانے کا مطالبہ کیا ہے۔ یہ اقدام سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے ایک متنازع بیان کے بعد کیا گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق خوشی مکھرجی نے دعویٰ کیا تھا کہ سوریا کمار یادیو انہیں بار بار پیغامات بھیجا کرتے تھے۔ سوریا کمار یادیو کی قانونی ٹیم نے اس الزام کو مکمل طور پر جھوٹا، بے بنیاد اور ان کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کے مترادف قرار دیا ہے۔

وکلاء کے مطابق اس دعوے کے حق میں کوئی ثبوت موجود نہیں اور اس نوعیت کے غیر مصدقہ الزامات کسی بھی عوامی شخصیت کی ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی پر منفی اثرات مرتب کر سکتے ہیں۔ قانونی ٹیم کا کہنا ہے کہ بغیر شواہد مشہور شخصیات پر الزامات لگانا غیر ذمہ دارانہ عمل ہے اور اس سے عوام میں غلط فہمیاں پیدا ہوتی ہیں۔

سوریا کمار یادیو کی جانب سے دائر مقدمے میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ اس معاملے میں قانونی کارروائی ان کی ساکھ کے تحفظ کے لیے ناگزیر ہو چکی ہے۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.