میونخ سیکیورٹی کانفرنس میں ایرانی شرکت روک دی گئی، وزیر خارجہ کا دعوت نامہ منسوخ

0

دنیا کے دفاعی اور سلامتی سے متعلق امور پر بین الاقوامی رابطے اور تبادلہ خیال کے فورم، میونخ سیکیورٹی کانفرنس، کے آئندہ اجلاس میں ایران کی شرکت روک دی گئی ہے۔ اس سلسلے میں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کو دی گئی دعوت جمعہ کے روز منسوخ کر دی گئی۔

سیکیورٹی کانفرنس کے منتظمین کے مطابق یہ فیصلہ ایران میں جاری مظاہروں کے دوران پیش آنے والے پرتشدد واقعات کے خلاف ردعمل کے طور پر کیا گیا ہے۔ ایران کو اس کانفرنس میں شرکت کی دعوت کئی ہفتے قبل دی گئی تھی، تاہم تازہ صورتحال کے پیش نظر دعوت واپس لے لی گئی اور ایرانی حکام کو اس فیصلے سے باضابطہ طور پر آگاہ کر دیا گیا ہے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایران میں مظاہرین کے خلاف کارروائیوں پر اظہارِ ناراضی کے لیے یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔ کانفرنس کے انتظامات کو حتمی شکل دینے اور شرکاء کی فہرست کو فائنل کرنے کے دوران جرمنی نے ایران کو دعوت دینے کی مخالفت کی تھی۔ جرمن موقف کے مطابق ایران میں حالیہ دنوں میں بڑے پیمانے پر ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں، جس کے باعث اسے اس اہم عالمی فورم میں شرکت کی اجازت دینا مناسب نہیں سمجھا گیا۔

واضح رہے کہ سیکیورٹی، اسٹریٹجی اور پالیسیز سے متعلق ماہرین 13 سے 15 فروری کے دوران میونخ میں منعقد ہونے والی اس کانفرنس میں شریک ہوں گے، جس میں سیکیورٹی اور تذویراتی ماہرین کے ساتھ سفارتی نمائندے اور پالیسی ساز بھی شرکت کریں گے۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.