پنک گیمز 2026: راولپنڈی ڈویژن میں انڈر 21 خواتین کھلاڑیوں کے انٹر ڈویژن ٹرائلز کا اعلان
راولپنڈی — حکومتِ پنجاب کی ہدایت پر سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے خواتین کھلاڑیوں کے فروغ کے لیے پنک گیمز 2026 کے تحت انٹر ڈویژن مقابلہ جات کے انعقاد کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔
اس منصوبے کے تحت پنجاب کے تمام ڈویژنز میں 21 سال سے کم عمر خواتین کھلاڑیوں کے لیے 16 منتخب کھیلوں کے ٹرائلز منعقد کیے جائیں گے، جن کے ذریعے ڈویژنل ٹیمیں تشکیل دی جائیں گی۔ منتخب ٹیمیں بعد ازاں لاہور میں اپنی اپنی ڈویژن کی نمائندگی کریں گی۔
راولپنڈی ڈویژن میں ٹرائلز کا شیڈول جاری
اس سلسلے میں ڈویژنل سپورٹس آفیسر راولپنڈی وحید احمد کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسرز اور ڈویژنل سپورٹس ایسوسی ایشنز کے نمائندگان کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں ٹرائلز کے انتظامی امور اور مکمل شیڈول کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ راولپنڈی ڈویژن کے ٹرائلز 19 سے 24 جنوری 2026 تک مختلف مقامات پر منعقد ہوں گے، جن میں ڈویژن بھر سے خواتین کھلاڑی حصہ لے سکیں گی۔
ٹرائلز کا تفصیلی شیڈول
19 جنوری
-
لیاقت باغ سپورٹس کمپلیکس
-
کراٹے — دوپہر 2 بجے
-
ماس ریسلنگ — دوپہر 2 بجے
-
20 جنوری
-
لیاقت باغ سپورٹس کمپلیکس
-
آرچری — دوپہر 2 بجے
-
باکسنگ — دوپہر 3 بجے
-
-
شہباز شریف سپورٹس کمپلیکس
-
بیڈمنٹن — دوپہر 2 بجے
-
-
پی او ایف واہ
-
ایتھلیٹکس — صبح 9 بجے
-
والی بال — دوپہر 12 بجے
-
-
دانش ہائی اسکول، تحصیل جھنڈ، ضلع اٹک
-
باسکٹ بال — صبح 11 بجے
-
21 جنوری
-
شہباز شریف سپورٹس کمپلیکس
-
ووشو، تایکوانڈو، ٹیبل ٹینس — شام 4 بجے
-
22 جنوری
-
دانش ہائی اسکول، تحصیل جھنڈ، ضلع اٹک
-
ہاکی — صبح 11 بجے
-
23 جنوری
-
میونسپل فٹ بال اسٹیڈیم، سیدپور روڈ راولپنڈی
-
رگبی — دوپہر 2 بجے
-
24 جنوری
-
لیاقت باغ سپورٹس کمپلیکس
-
ویٹ لفٹنگ — دوپہر 12 بجے
-
شطرنج — دوپہر 3 بجے
-
-
پیڈل ٹینس
-
رجسٹریشن: ڈویژنل سپورٹس آفس راولپنڈی
-
اہلیت اور سہولیات
ڈویژنل سپورٹس آفیسر وحید احمد کے مطابق:
-
ٹرائلز میں شرکت کے لیے پیشگی رجسٹریشن لازم نہیں
-
کھلاڑی کا تعلق راولپنڈی ڈویژن سے ہونا ضروری ہوگا
-
صرف وہ خواتین کھلاڑی اہل ہوں گی جن کی تاریخ پیدائش یکم جنوری 2006 یا اس کے بعد کی ہو
-
امیدوار کے پاس ایف آر سی یا قومی شناختی کارڈ ہونا لازم ہے
انہوں نے مزید بتایا کہ منتخب ٹیموں کو قواعد و ضوابط کے مطابق کنوینس الاؤنس، ڈیلی الاؤنس اور یونیفارم بھی فراہم کی جائے گی۔
پنک گیمز 2026 کو خواتین کھیلوں کے فروغ، نچلی سطح پر ٹیلنٹ کی تلاش اور نوجوان کھلاڑیوں کو قومی سطح پر متعارف کرانے کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔