اٹک:پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی،ایک ہزار800 کلو مردہ مرغیوں سےبھری گاڑی پکڑ لی

0

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے خفیہ اطلاعات پر اٹک میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے ایک ہزار 800 کلو مردہ مرغیوں سے بھری گاڑی پکڑ لی۔

ترجمان پنجاب فوڈ اتھارٹی کےمطابق گرفتارملزم کےپاس مردہ مرغیوں کا کوئی ریکارڈ موجود نہیں تھا، مردہ مرغیاں مختلف ہوٹلوں میں سپلائی کی جانے والی تھیں،موقع پر ہی تمام مردہ مرغیاں تلف کر دی گئیں۔

گاڑی اورملزم کو پولیس کے حوالے کر دیا گیا،ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.