اسلام آباد ہائیکورٹ سےایمان مزاری اور شوہر کی کل تک حفاظتی ضمانت منظور

0

میں حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت کے دوران ملزمان کے وکیل کامران مرتضیٰ نے مؤقف اپنایا ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی دو بار ضمانت کینسل ہوئی ۔ اب ان کو گرفتار کرنے کا حکم دیا جا چکا ۔ وکیل سے زیادتی ہو بھی جائے تو جج کو تحمل سےکام لینا چاہیے۔ ٹرائل کورٹ میں جج صاحب ہر پندرہ منٹ بعد کیس چلا رہے ہیں ۔ ایمان مزاری کی طبیعت ناساز ہے ،  اللّٰہ تعالیٰ کے بعد ججز کا اہم مرتبہ ہے ۔

جسٹس اعظم خان نےدونوں ملزمان کی ایک روز کیلئےحفاظتی ضمانت منظور کرتےہوئےپولیس کو  کل تک ان کی گرفتاری سے روک دیا ۔ دوسری جانب ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں دو بار وقفے کے بعد متنازعہ ٹویٹ کیس کی سماعت شروع ہوئی ۔ تو پراسیکیوٹر نے بتایا ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو ہائیکورٹ سے کل تک حفاظتی ضمانت ملی ہے ۔

جج محمد افضل مجوکا نے ریمارکس دیئے کہ ملزمان کل ہائی کورٹ میں پیش ہونے کے ایک گھنٹے کے اندر میری عدالت میں پیش ہوں ۔ منگل کو ہی ان کا تین سو بیالیس کا بیان قلمبند کیا جائے گا ۔ اس سے قبل جج نے ملزمان کی عدم گرفتاری پر این سی سی آئی اے حکام اور  پولیس پر شدید برہمی کا اظہار کیا ۔ اور مجسٹریٹ سے ملزمان کے گھر کی تلاشی کا وارنٹ لینے کا بھی حکم دیا ۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.