شاہد کھوکر پاکستان فٹبال فیڈریشن کے چیف آپریٹنگ آفیسر مقرر
اسلام آباد۔ — پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) نے شاہد کھوکر کو اپنے نئے چیف آپریٹنگ آفیسر کے طور پر تعینات کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق فیفا نارملائزیشن کمیٹی کے سابق ممبر آج اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔
پی ایف ایف نے اس پوسٹ کے لیے درخواستیں طلب کی تھیں، جس میں سے شاہد کھوکر کے ساتھ تین دیگر امیدوار شارٹ لسٹ کیے گئے تھے۔ شاہد کھوکر فٹبال کے وسیع تجربے کے حامل ہیں اور پاکستان فٹبال کے مسائل کو بخوبی سمجھتے ہیں۔
پی ایف ایف حکام کے مطابق شاہد کھوکر کے فیفا اور اے ایف سی میں مضبوط تعلقات پاکستان فٹبال کے لیے فائدہ مند ثابت ہوں گے اور قومی کھیل کے فروغ میں معاون ثابت ہوں گے۔