فی تولہ سونے کی قیمت تاریخ میں پہلی بار 5 لاکھ روپے سے تجاوز کرگئی

0

عالمی مارکیٹ کے زیراثر پاکستان میں ایک دن میں سونے کی قیمت میں تاریخ کا سب سے بڑا اضافہ ہوگیا۔ ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 5 لاکھ روپے سے تجاوز کرگئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق آج فی تولہ سونا 12 ہزار 700 روپے مہنگا ہو گیا۔ اس اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونا 5 لاکھ 6 ہزار 362 روپے کا ہوگیا۔

ملک میں تریخ میں پہلی بار 10 گرام سونے کے بھائو بھی سوا چار لاکھ روپے سے تجاوز کرگئے، 10 گرام سونے کی قیمت 10 ہزار 888 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 34 ہزار 123 روپے ہے۔

قبل ازیں کئی ممالک کے سینٹرل بینکس کی اور جیو پولیٹیکل حالات سے سونا چاندی مہنگے ترین سطح پر پہنچ گئے۔ عالمی منڈی میں فی اونس سونا 127 ڈالر مہنگا ہوکر 4840 ڈالر کی ریکارڈ سطح کو چھوگیا۔ چاندی کی فی تولہ قیمت 64 روپے بڑھکر 9933 روپے کی ریکارڈ سطح پر جا پہنچی۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.