بنگلہ دیش انتخابات 2026: تقریباً دو ہزار امیدوار حصہ لیں گے

0

ڈھاکہ  – بنگلہ دیش کے الیکشن کمیشن نے اعلان کیا ہے کہ فروری میں ہونے والے ملک کے 13ویں عام انتخابات میں تقریباً دو ہزار امیدوار حصہ لیں گے۔

شنہوا کے مطابق، الیکشن کمیشن نے کاغذاتِ نامزدگی کی جمع آوری، جانچ پڑتال، اپیلوں، دستبرداری اور امیدواروں کی حتمی فہرست مکمل ہونے کے بعد تازہ اعداد و شمار جاری کیے۔ دستبرداری کی آخری تاریخ کے بعد سرکاری ذرائع نے تصدیق کی کہ اس وقت ملک کے 300 میں سے 298 حلقوں میں 1,967 امیدوار انتخابی میدان میں موجود ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق باقی دو حلقوں میں حلقہ بندی سے متعلق قانونی تنازع کے باعث امیدواروں کی دستبرداری کی آخری تاریخ 26 جنوری تک بڑھا دی گئی تھی، جس کے بعد امیدواروں کی مجموعی تعداد میں مزید اضافہ متوقع ہے۔

کمیشن نے بتایا کہ 12 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے لیے 69 ریٹرننگ افسران کے ذریعے تقریباً 3 ہزار کاغذاتِ نامزدگی وصول کیے گئے تھے۔ واضح رہے کہ اگست 2024 میں سابق وزیرِ اعظم شیخ حسینہ کے مستعفی ہونے اور ملک چھوڑنے کے بعد ہونے والے اس پہلے عام انتخابات کے لیے 127 ملین سے زائد ووٹرز رجسٹر کیے گئے ہیں۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.