جاپان: سابق وزیرِ اعظم شنزو آبے کے قاتل ٹیٹسویہ یاماگامی کو عمر قید کی سزا
ٹوکیو – جاپان کی عدالت نے سابق وزیرِ اعظم شنزو آبے کے قاتل، 45 سالہ ٹیٹسویہ یاماگامی کو عمر قید کی سزا سنائی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق، یاماگامی نے 2022ء میں انتخابی مہم کے دوران شنزو آبے کو گولی مار کر قتل کر دیا تھا۔
استغاثہ کے مطابق یہ واقعہ جاپان کی بعد از جنگ تاریخ میں غیر معمولی نوعیت کا جرم تھا جس نے ملکی معاشرے پر گہرے اثرات مرتب کیے۔
مجرم کے وکلاء نے عدالت سے 20 سال قید کی درخواست کی تھی اور مؤقف اختیار کیا تھا کہ ملزم کے خاندان کو مالی نقصان اٹھانا پڑا، تاہم عدالت نے جرم کی سنگینی کو مدنظر رکھتے ہوئے عمر قید برقرار رکھی۔