گرین لینڈ معاملے پرامریکی صدر ٹرمپ کے سامنے نہیں جھکوں گا، برطانوی وزیر اعظم

0

لندن – برطانوی وزیر اعظم سر کیئر اسٹارمر نے پارلیمنٹ میں کہا ہے کہ گرین لینڈ کے حوالے سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹیرف کی دھمکی کے باوجود برطانیہ اپنے اصولوں پر قائم رہے گا اور کسی کے سامنے نہیں جھکے گا۔

اپوزیشن لیڈر کیمی بیڈینوک نے وزیراعظم کے موقف کی تائید کی اور کہا کہ برطانیہ اپنے اصولوں اور خود مختاری کا تحفظ کرے گا۔

پارلیمنٹ میں اس موقع پر چیگوس جزائر کی خود مختاری کے معاملے پر بھی شدید بحث ہوئی۔ کیمی بیڈینوک نے سوال کیا کہ برطانیہ اپنی ملکیت والے علاقے کو فروخت کرکے 35 بلین پاؤنڈ وصول کر رہا ہے، تو وزیر اعظم اس رقم اپنی افواج کی بہتری اور قومی سلامتی پر کیوں نہیں خرچ کرتے۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.