یورپ اب سیدھے راستے پر نہیں چل رہا امریکا دنیا کا معاشی انجن، یورپ راستے سے ہٹ چکا، ٹرمپ
ڈیووس – امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عالمی اقتصادی فورم سے خطاب میں کہا ہے کہ امریکا پوری دنیا کا معاشی انجن ہے اور ان کی صدارت میں امریکی معیشت تیزی سے ترقی کر رہی ہے۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ یورپ اب سیدھے راستے پر نہیں چل رہا، سبز توانائی اور عوامی ہجرت کی وجہ سے کئی جگہیں قابل شناخت نہیں رہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بائیں بازو کی پالیسیاں یورپی توانائی کے لیے تباہ کن ثابت ہو رہی ہیں، جبکہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں کمی آئی اور ٹیرف کی پالیسی نے معیشت کو مضبوط کیا۔
امریکی صدر نے بتایا کہ امریکا وینزویلا میں سرمایہ کاری اور ترقی میں مدد کر رہا ہے، جس سے وہاں کی بڑی آئل کمپنیاں امریکا کے ساتھ کام کر رہی ہیں۔ صدر ٹرمپ نے یورپی ممالک کو تنبیہ کی کہ اصلاحات پر توجہ دیں، کیونکہ امریکا کی ترقی دنیا کی ترقی کے لیے بھی اہم ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر امریکا ساتھ نہ دیتا تو نیٹو موجود ہی نہ ہوتا اور یورپ کی غیر قانونی امیگریشن اور تجارتی پالیسیوں نے خطے کو متاثر کیا ہے۔