شاہین شاہ آفریدی مکمل فٹ قرار، فٹنس ٹیسٹ کامیابی سے پاس
قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو مکمل فٹ قرار دے دیا گیا ہے، انہوں نے فٹنس ٹیسٹ کامیابی سے پاس کر لیا ہے جس کے بعد ان کی واپسی کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق شاہین شاہ آفریدی کا فزیکل فٹنس ٹیسٹ دو روز قبل لیا گیا تھا، جس کے نتائج تسلی بخش قرار دیے گئے۔ فاسٹ بولر بگ بیش لیگ کے دوران گھٹنے کی انجری کا شکار ہو گئے تھے، تاہم طویل بحالی کے عمل کے بعد اب وہ مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں۔
ٹیم مینجمنٹ کو موصول ہونے والی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شاہین آفریدی نے تمام مطلوبہ فٹنس معیار پورے کر لیے ہیں اور وہ اب مکمل طور پر بولنگ اور میچ فٹ سرگرمیوں کے لیے دستیاب ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہین آفریدی کی دستیابی قومی ٹیم کے لیے اہم پیش رفت ہے، خصوصاً آئندہ بین الاقوامی سیریز اور بڑے ایونٹس کے تناظر میں ان کی واپسی فاسٹ بولنگ یونٹ کو مزید مضبوط بنائے گی۔