لاہور میں سال کی پہلی بڑی سائیکل ریس و رائیڈ 25 جنوری کو منعقد ہوگی

0

لاہور – سپورٹس ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے زیر اہتمام رواں سال کی پہلی اور سب سے بڑی سائیکل ریس اور سائیکل رائیڈ کل 25 جنوری کو لاہور میں منعقد کی جائے گی، جس کے لیے تیاریاں جاری ہیں جبکہ رجسٹریشن کا عمل بھی تیزی سے جاری ہے۔

محکمہ کھیل کے مطابق ایونٹ کے دوران گرلز اور بوائز کے لیے الگ الگ سائیکل ریسز کا انعقاد کیا جائے گا تاکہ تمام کھلاڑیوں کو یکساں مواقع فراہم کیے جا سکیں۔

صوبائی وزیر کھیل پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھر بھی اس موقع پر سائیکل رائیڈ میں خود شرکت کریں گے اور کھلاڑیوں کے حوصلے بلند کریں گے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سائیکل ریس میں 500 سے زائد سائیکلسٹس کی شرکت متوقع ہے جبکہ فیملیز کو بھی اس اسپورٹس ایونٹ میں شامل ہونے کی اجازت دی گئی ہے، جس کا مقصد صحت مند طرزِ زندگی اور کھیلوں کے فروغ کو یقینی بنانا ہے۔

سائیکل رائیڈ منال لبرٹی چوک سے شروع ہو کر نیشنل ہاکی اسٹیڈیم پر اختتام پذیر ہوگی، جبکہ اس موقع پر کھیلوں سے وابستہ معروف شخصیات اور اسپورٹس آفیشلز بھی موجود ہوں گے۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.